روس بہت جلدشمالی کوریا کے5 لاکھ فوجیوں کی مدد سے یوکرین پر اپنی جیت کا جھنڈا لہرا دے گا

نیوزٹوڈے: روس کے میڈیا نے دعوٰی کیا ہے کہ شمالی کوریا کے 5 لاکھ لڑاکے کم جانگ نے روسی فوج کا ساتھ دینے کیلیے تیار کر رکھے ہیں اور کم جانگ بہت جلد ان لڑاکوں کو ہتھیاروں سے لیس کرکے خفیہ طور پر روس بھیجنے کا کام شروع کر دیں گے پچھلے چند دنوں میں شمالی کوریا کے آٹھ لاکھ لوگوں نے فوج میں شامل ہونے کی خواہش کا اظہار کیا ہےان کوریائی جوانوں کا شوق اور جنون دیکھتے ہوۓ کم جانگ نے روس کی فوج کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے اس سے پہلے امریکہ شمالی کوریا پر الزام لگا چکا ہے کہ وہ خفیہ طور پر روس کو ہتھیار بھجوا رہا ہے امریکہ نے شمالی کوریا کو انجام بھگتنے کی دھمکی بھی دی ہے اس وقت روس اور شمالی کوریا نے امریکہ کے ان دعووں کو جھٹلا دیا تھا ۔

لیکن اب روس کی طرف سے یہ دعوٰی کیا جا رہا ہے کہ بہت جلد شمالی کوریا کے 5لاکھ فوجی روس کے ساتھ یوکرین میں جنگ لڑنے کیلیے آ رہے ہیں اور کم کے یہ لڑاکے اپریل میں ہی روس کو جنگ میں کامیابی دلوا دیں گے امریکہ نے یہ دعوٰی کیا ہے کہ روس نے اناج کے بدلے شمالی کوریا سے یہ معاہدہ کیا ہے روس شمالی کوریا کو ان ہتھیاروں اور فوجیوں کے بدلے اناج دے گا شمالی کوریا میں اس وقت اناج کی سخت قلت ہے اور روس کو اس وقت ہتھیاروں کی ضرورت ہے تو ایسے میں روس اور شمالی کوریا کا یہ ساتھ چین اور ایران سے بھی زیادہ مفید ثابت ہو سکتا ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+