بھارت کے مغربی علاقے پر بحیرہ عرب کے حملے کا خطرہ

بھارت کے مغربی علاقے

نیوزٹوڈے: عرب کے سمندر میں بڑھتی ہوئی ہلچل اور طغیانی بھارت کےمغربی علاقوں کیلیے بہت بڑی مصیبت بن سکتی ہے اور سمندری لہریں ممبئی اور اس کے ارد گرد کے علاقوں کو نگل سکتی ہیں موسم کے بدلتے مزاج کا اثر کئی شہروں کیلیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ اس سے سمندر میں پانی کا لیول لگاتار بڑھ رہا ہے اگر سی لیول 1۔1میٹر بڑھا تو سمندر میں بہت بڑا طوفان برپا ہو جاۓ گا ماہرین کے مطابق موسم میں آنے والی تبدیلیوں سے سمندر کا مزاج بگڑ چکا ہے اگر سمندر کا لیول 4 فٹ تک بڑھ گیا تو ممبئی سے لے کر گجرات اور کئی دوسرے شہر تباہ ہو جائیں گے سمندر کا پانی ان شہروں کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا ۔

یہ پیشن گوئیاں کئی سالوں سے کی جا رہی ہیں کہ سمندر کی لہریں بے قابو ہو کر کئی شہروں کو سمندر میں ڈبو دیں گی بھارت کے مغربی علاقے سمندر کے لیول کے برابر ہیں اسلیے یہ علاقے سمندر کی زد میں بآسانی آ سکتے ہیں یہ قدرت کے عذاب کی الگ الگ صورتیں ہیں جن کے آگے انسان بے بس ہے اور کوئی بند نہیں باندھ سکتا عرب کے سمندر میں اس طوفان کی وجہ درجہ حرارت بڑھنے اور پچھلے کئی سالوں سے پڑنے والی گرمی ہے جس سے بڑے بڑے گلیشیئرز اور برف کے پہاڑ پگھلنے لگے اور سمندر میں پانی کی سطح تیزی سے بڑھ رہی ہے جو ایک بہت بڑی سونامی کی وجہ بن سکتی ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+