امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو گرفتار کر لیا گیا

امریکہ  کے سابق صدر

نیوزٹوڈے: امریکہ آجکل سیاسی انتشار کا شکار ہو چکا ہے اور امریکہ کی تاریخ میں پہلی بار کسی حکمران کو مقدمات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر34 مقدمات عدالت میں پیش کیے گۓ ہیں ڈونلڈ ٹرمپ کےخلاف الزامات سامنے آتے ہی انہوں نے اپنے آپ کو نیو یارک حکام کے حوالے کر دیا ان کے خلاف فحش فلموں کی اداکارہ اسٹارمی ڈینیئلز نے الزام لگایا ہے کہ ان کے دور حکومت 2016 میں ڈونلڈ ٹرمپ کے وکیل نے اسٹارمی کو ڈیڑھ لاکھ ڈالر کی رقم دی تھی تاکہ وہ اپنے اور ڈونلڈ ٹرمپ کے تعلقات کو خفیہ رکھے جبکہ ڈولڈ ٹرمپ نے اس طرح کے تمام الزامات قبول کرنے سے صاف انکار کر دیا ہے ۔

انہی الزامات اور مقدمات کے سلسلے میں آج ڈونلڈ ٹرمپ کو مین ہٹن عدالت میں پیش کیا جاۓ گا ان کے عدالت پہنچنے سے پہلے ہی ہزاروں کی تعداد میں ان کے حمایتی مین ہٹن عدالت کے باہر پہنچ چکے ہیں حالات کو قابو کرنے کیلیے ہزاروں کی تعداد میں پولیس بھی تعینات کر دی گئی ہے عدالت میں پیش ہونے سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیا ن میں کہا ہے کہ یہ ان کے خلاف بہت بڑی سازش ہے صدارتی الیکشن سے قبل انہیں بدنام کرنے کی کوشش کی گئی ہے کچھ بھی ہو امریکہ کیلیے یہ باعث شرمندگی ہے کہ اس کے وجود کی 234 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی حکمران پر فرد جرم عائد ہوا ہے اور اسے گرفتار کیا گیا ہے۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+