ایران کو اسرائیل کے اندر ڈرون بھیجنے میں کونسا ملک مدد کر رہا ہے اسرائیل کی لیے لمحہ فکریہ

اسرائیلی میڈیا

نیوزٹوڈے: ایران اور اسرائیل کے درمیان تناؤ پچھلے چند روز میں شام میں ہونے والی کاروائیوں اور جوابی کاروائیوں کے نتیجے میں مزید بڑھ گیا ہے اور آج اسرائیلی میڈیا کی طرف سے یہ خبر سامنے آئی ہے کہ ایران کا ایک ڈرون اسرائیل میں گھس گیا ہے ایران کی اس ہٹ دھرمی پر ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگی حالات بڑھنے لگے ہیں امریکہ نے اپنے جنگی طیارے اسرائیل میں تعینات کرنے کا منصوبہ بنایا ہے اسرائیلی میڈیا نے دعوٰی کیا ہے کہ ان کے ڈیفینس سسٹم نے ایرانی ڈرون کو ہوا میں ہی مار گرایا ہے لیکن اسرائیل اس لیے خوفزدہ ہے کہ اسرائیل اور ایران کے درمیان 2300 کلو میٹر کا فاصلہ ہے اور ایرانی ڈرون کی رینج 1600 کلو میٹر ہے تو ایران نے کس ملک کی مدد سے اسرائیل کو نشانہ بنایا ہے ۔

اسرائیل ہر طرف سے اپنے دشمنون اور ایران کے دوست ملکوں میں گھرا ہوا ہے سیریا ، لبنان اور عراق تینوں اسرائیل کے دشمن اور ایران کے دوست ہیں اس لیے اسرائیل اس خبر کی تہہ تک پہنچنے کی کوشش کر رہا ہے کہ ایران نے کس ملک کی مدد لی ہے اور اس کا ڈرون بھیجنے کا مقصد اسرائیل کو اکسانا ہے یا خفیہ معلومات لینا ہے اس سے پہلے ایران کے ڈرون شام میں بھی اسرائیل اور امریکہ کے فوجی ٹھکانوں پر قہر برپا کر رہے ہیں شام میں ایران اور اسرائیل کی جنگی کاروائیوں سے صاف اندازہ ہوتا ہے کہ بہت جلد یہ حالات جنگ کی صورت اختیار کرلیں گے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+