باخموت پر روسی فوج کے قبضے کے بعد زیلینسکی اور امریکہ کو یوکرین پر روس کی فتح نظر آنے لگی

روس کی فتح

نیوزٹوڈے: روس یوکرین جنگ شروع ہوتے ہی نیٹو اور یورپی ملکوں نے زیلینسکی کو یہ یقین دلایا تھا کہ روس یوکرین کا ایک علاقہ بھی نہیں جیت پاۓ گا اور وہ بہت جلد روس کو یوکرین چھوڑنے پر مجبور کر دیں گے زیلینسکی کو بھی اپنی جیت کا پورا یقین تھا زیلینسکی نے سولیڈر اور باخموت کو ہار جانے کا خواب میں بھی نہیں سوچا تھا باخموت میں روسی فوج کا قبضہ صرف زیلینسکی کی ہار نہیں بلکہ امریکہ اور نیٹو کیلیے بھی باعث شرمندگی ہے 54 لاکھ کی نیٹو فوج کو روسی فوج نے باخموت میں ناکوں چنے چبوا دیے سولیڈر کے بعد باخموت میں چار ماہ کی زبردست جنگ کے بعد روس نے باخموت کو یوکرینی فوجیوں کا قبرستان بنا دیا ۔

نیٹو کے چیف نے بیان دیا ہے کہ روس کو جنگ میں ہلکا لینا بہت بڑی غلطی ثابت ہو گا زیلینسکی نے بھی اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ باخموت پر قبضہ کرنے کے بعد روس کو ایک ایسا راستہ مل جاۓ گا جس کے ذریعے وہ یوکرین کے دوسرے علاقوں پر قبضہ کر لے گا باخموت کو مشرقی یوکرین کا قلعہ مانا جاتا ہے اور اتنے اہم علاقے کو اپنے ہاتھوں سے جاتا دیکھ کر زیلینسکی بوکھلا گۓ ہیں انہیں سمجھ نہیں آ رہا کہ وہ اس علاقے کو کیسے بچائیں کیونکہ جان اسٹولن برگ نے بھی واضح کہہ دیا ہے کہ روس کسی بھی وقت یوکرین کی فتح کا اعلان کر سکتا ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+