اسرائیلی فورسز کا مسجد اقصیٰ پر دھاوا، رمضان کے دوران نمازیوں پر حملہ
- 05, اپریل , 2023
نیوزٹوڈے: رمضان مبارک کے مہینے میں۵ اپریل بدھ کے دن اسرائیلی فورسز نے مسجد اقصیٰ کے احاطے پر حملہ بولا جس کے نتیجے میں متعدد نمازی زخمی ہو گئے اور متعدد لوگوں کو حراست میں بھی لے لیا۔ اسرائیلی فورسز کی طرف سے تشدد کارروائی مقدس مہینے رمضان میں پیش آئی ۔ یہودی فورسز نے کئی نمازیوں پر حملہ کیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں خواتین اور بچوں کو بھی بے حد بے رحمی سے حملے کا نشانہ بنایا جارہا تھا۔ مسجد کے شیشے بھی توڑے ڈالے۔
عائشہ ظفر
تبصرے