الیکشن کمیشن کا بھی حکومت کو بہت بڑا جھٹکا
- 06, اپریل , 2023
نیوزٹوڈے: پاکستان الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو مانتے ہوۓ حکومتی سازشوں کا حصہ بننے سے انکار کر دیا آئین کے مطابق الیکشن کمیشن نے کام شروع کر دیا ہے اور اعلان کیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق مقررہ تاریخوں پر انتخابی مہم عمل میں لائی جاۓ گی سپریم کورٹ کے بعد الیکشن کمیشن نے حکومتی دباؤ مسترد کرتے ہوۓجو فیصلہ کیا ہے یہ پاکستان کی حکومت کیلیے ایک اور بہت بڑا دھچکا ہے لیکن اس کے باوجود حکمران طبقہ جھکنے کو اور ہار ماننے کو تیار نہیں انہوں نے عدلیہ کے خلاف پراپیگنڈہ مزید تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور عدلیہ پر ایک اور وار کرنے کیلیے تمام حکمران اکٹھے ہو گۓ وزیر اعظم شہباز شریف نے عدالتی فیصلے کے خلاف ایک اور قرارداد پارلیمینٹ میں پاس کروانے کا اعلان کر دیا ۔
وزیر اعظم ہاؤس میں اتحادی جماعتوں کے سربراہان کا اجلاس ہوا جس میں لندن میں بیٹھے میاں نواز شریف نے اس اجلاس سے خطاب کیا اور کہا کہ تین ججز نے فیصلہ سناتے ہوے فل کورٹ کی استدعا کو مسترد کر دیا تمام سیاسی جماعتوں کا اقرار تھا کہ انہیں ایک پارٹی بنایا جاۓ ان کی اس استدعا کو بھی عدالت نے رد کر دیا اسلیے ہمیں مل کر ایک اور قرارداد ایوان میں عدلیہ کے فیصلے کے خلاف پاس کرانے کی ضرورت ہے حالانکہ اگر دیکھا جاۓ تو سپریم کورٹ کی طرف سے یہ احکام جاری کیا گیا تھا کہ تمام پارٹیاں مل کر اس مسئلے کو حل کریں لیکن اتحادی جماعتیں ایسا کرنے میں ناکام رہیں اور اب بوکھلاہٹ میں اور اپنی کمزوری چھپانے کیلیے سپریم کورٹ کے خلاف یہ نیا پراپیگنڈہ ہے ۔
تبصرے