مسجد اقصٰی کی بے حرمتی پر ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کی اسرائیل کو بہت بڑی دھمکی

فلسطینی میڈیا

نیوزٹوڈے: فلسطینی میڈیا کی طرف سے یہ دعوٰی سے کیا جا رہا ہے کہ اسرائیل نے اپنے ظلم کی تمام حدیں پار کرتے ہوۓ مسجد اقصٰی کے تقدس کو پامال کر دیا ہے اسرائیلی فوج آج دوسری رات بھی مسجد اقصٰی میں گھس گئی جہاں بچوں اور عورتوں کو مارا پیٹا گیا اور گولہ باری کی گئی اور تین سو لوگوں کو گرفتار کر لیا گیا جوتے پہن کر مسجد میں داخل ہو کر فلسطینی مسلمانوں پر ظلم کی انتہا کر دی گئی اور مسجد کے تقدس کی بے حرمتی کی گئی اسرائیل کے اس وحشیانہ برتاؤ پر پوری دنیا حیران و ششدر رہ گئی اور تمام مسلم ممالک نے اس کی شدید مذمت کی ترکی کے صدر نے کہا مسجد اقصٰی ہمارے لیے ریڈ لائن ہے ہم فلسطین کے ساتھ ہیں اور میں اسرائیل کو سختی سے یہ دھمکی دیتا ہوں کہ وہ یہ حملے روکے ۔

جارڈن میں عرب کے تمام ممالک کی ایک ہنگامی مجلس منعقد کروائی گئی ہے جس میں فلسطینیوں پر ہونے والے ظلم وتشدد کو روکنے پر غور کیا جاۓ گا ایران نے بھی اسرائیل کے اس غیر انسانی رویے پر بہت دکھ اور غصے کا اظہار کیا ہے سعودی عرب ، قطر اورمصر نے بھی اسرائیل کی اس جارحیت کی سختی سے مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ اسرائیل کے اس غیر انسانی اور غیر قانونی رویے کو برداشت نہیں کیا جا سکتا پاکستان اور انڈونیشیا نے بھی اس واقعے پر شدید غصے کا اظہار کیا ہے اسرائیل کی ان قابل مذمت کاروائیوں پر نہ صرف مسلمان ملکوں نے غم و غصے کا اظہار کیا ہے بلکہ جرمنی ، برطانیہ ، یورپی ملکوں اور امریکہ نے بھی اس تشدد کے خلاف سخت بیان دیتے ہوۓ اس بات پر زور دیا ہے کہ اسرائیل کو یہ کاروائیاں فوراً روکنا ہوں گی ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+