پاکستان بھی معاشی بحران میں سری لنکا کے نقش قدم پر چل رہا ہے فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق

فنانشل ٹائمز

نیوزٹوڈے: فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سری لنکا جیسی معاشی صورتحال پیدا ہونے کے خطرات بڑھنے لگے ہیں خام مال نہ ملنے کے باعث پاکستان میں صنعتیں اور کارخانے بند ہو رہے ہیں بجلی اور گیس کی عدم فراہمی کی مصیبت بھی دن بدن بڑھتی جا رہی ہے صنعتیں اور کارخانے بند ہونے سے بے روز گاری بڑھ رہی ہے ملک کو ڈالر نہ ملنے اور توانائی بحران کا سامنا ہے اور پاکستان کی معاشی حالات کا جائزہ لینے کے بعد ماہرین اور تجزیہ نگار بار بار یہی کہہ رہے ہیں کہ پاکستان بہت جلد ایک اور سری لنکا بن جاۓ گا سری لنکا کی آبادی دو کروڑ تیس لاکھ ہے سری لنکا اس وقت شدید معاشی بحران کا شکار ہے ملک دیوالیہ ہو چکا ہے ایک شخص کو ہفتے میں صرف 20 لیٹر پٹرول ملتا ہے ۔

جس کی قیمت 150 روپے فی لیٹر سے بڑھ کر 450 روپے فی لٹر ہو گئی ہے مہنگائی کئی گنا بڑھ چکی ہے لوگ بھوکے مر رہے ہیں ملک میں خوراک کی شدید قلت ہے اور بیرون ملک اشیا کی ترسیل پر پابندی لگا دی گئی ہے اس وقت سڑکوں پر ٹریفک بہت کم نظر آتی ہے بے روزگاری بہت بڑھ چکی ہے سری لنکا کے لوگ اپنے مسائل کا ذمہ دار سری لنکا کی حکومت اور سیاستدانوں کو ٹھہراتے ہیں کم آبادی والا ملک مسائل کا گڑھ بن چکا ہے اور پاکستان کے لوگ سری لنکا کی حالت دیکھ کر اور سن کر بہت خوفزدہ اور مایوس ہو چکے ہیں کیونکہ نئی حکومت کے بر سر اقتدار آتے ہی بار بار یہی جملہ دہرایا جا رہا ہے کہ پاکستان کے معاشی حالات بھی سری لنکا کی طرح ہو چکے ہیں ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+