اکیس دن کے اندر اندر پورے یوکرین پر روس کا جھنڈٖا لہرا جاۓ گا روس کے جنگی ماہرین کا دعوٰی
- 06, اپریل , 2023
نیوزٹوڈے: سولیڈر اور باخموت کی فتح کے بعد روس کے جنگی ماہرین یہ دعوٰی کر رہے ہیں کہ اگلے 21 دنوں میں روس یوکرین پر مکمل طور پر قبضہ کر لے گا نیٹو اور یوکرین روس کو ہرانے کیلیے تمام ہتھکنڈے استعمال کر چکے ہیں لیکن روس ہارنے کی بجاۓ کامیاب ہوتا جا رہا ہے اور اپریل کے آخر تک یوکرین کے بڑے علاقے پر روس کا قبضہ ہو نے سے کوئی نہیں روک سکتا زیلینسکی نے خود اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم نہیں جانتے کہ ہم روس سے اپنے علاقے کیسے واپس حاصل کر پائیں گے حالانکہ یورپ کے 50 ملک اور نیٹو کے 30 ملک اس وقت یوکرین کے ساتھ کھڑے ہیں ۔
اور روس کی تیرہ لاکھ فوج کے مقابلے میں صرف نیٹو کی فوج کی تعداد 54 لاکھ ہے اسی طرح ہتھیاروں کی تعداد بھی نیٹو ملکوں کے پاس روس کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے لیکن اس کے باوجود روس کی فوج دشمنوں پر بھاری پڑ رہی ہے دراصل روس کی جوہری طاقت کی بنا ء پر جرمنی ، برطانیہ اور امریکہ جیسے ملک براہ راست یوکرین کی مدد کرنے سے گھبراتے ہیں نیٹو نے تو واضح کر دیا ہے کہ اگر نیٹو ملکوں کی فوج جنگ میں روس کے مقابل آئی تو روس نیٹو ملکوں کو تباہ کرنے میں دیر نہیں لگاۓ گا اس لیے نیٹو کی فوج روس سے سیدھی جنگ نہیں لڑے گی ۔
تبصرے