عیدالفطر کے بعد باقاعدہ الیکشن مہم کا آغاز کریں گے عمران خان کا پرویز الٰہی سے ملاقات کے دوران اعلان

سیاسی جماعتوں

نیوزٹوڈے: پاکستان عدلیہ کے فیصلے کو مانتے ہوۓ پاکستان حکومت کے وفاقی وزیرخرم دستگیر نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو یہ پیغام دیا کہ اگر تحریک انصاف الیکشن کے معاملے میں سنجیدہ ہے تو سینیٹ اجلاس کے دوران اپنا ایک وفد بھیج کر سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کرے حکومت کی اس آ مادگی پر تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا کہ ہم آئینی ترمیم کیلیے تیار ہیں حکومت مل بیٹھ کر بات چیت کرے میاں شہباز شریف نے پارٹی رہنماؤں اور سیاسی حکمرانوں کا اجلاس طلب کر لیا جس میں پی ٹی آئی کے مذاکرات کی پیشکش پر غور کیا جاۓ گا حکومتی رہنماؤں کی سوچ بچار ابھی جاری ہی ہے ۔

 دوسری طرف عمران خان نے پی ٹی آئی رہنما چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات کے دوران یہ فیصلہ کیا ہے کہ عید الفطر کے بعد جلسوں کا آغاز کیا جاۓ گا چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ حکومت جتنا مرضی ہے روتی رہے الیکشن اپنے وقت پر ہو کر رہیں گے عدلیہ کے خلاف غیر آئینی قرارداد لانے والوں کے خلاف نا اہلی ریفرینس لایا جاۓ گا معروف وکیل عابد زبیری نے کہا کہ پارلیمینٹ قرارداد کی کوئی قانونی حیثیت نہیں قرارداد منظور کرا کے پارلیمینٹ پر حملہ کیا گیا ہے آئین اور قانون میں قرارداد کی کوئی گنجائش نہیں ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+