روس کے بڑھتے قدموں کو روکنے کی کوئی ترکیب سوچنے زیلینسکی پولینڈ پہنچ گۓ

 

     روس یوکرین جنگ میں روس کا دعوٰی ہے کہ اس نے باخموت کے بہت بڑے حصے پر قبضہ کر لیا ہے اور اب باخموت کے کچھ ہی علاقے یوکرین کے قبضے میں ہیں جہاں یوکرینی فوج آخری لڑائی لڑ رہی ہے کیونکہ زیلینسکی نے یہ اعلان کیا ہے کہ باخموت میں اگر ان کا ایک بھی فوجی موجود رہا تو وہ روسی فوج سے لڑتا رہے گا روسی فوج نے باخموت کے علاقے میں اپنی پکڑ مضبوط کرنے کے بعد اگلیڈر کی طرف بڑھنا شروع کر دیا ہے اگلیڈر میں روسی فوج نے یوکرینی ٹھکانوں کو چن چن کر نشانہ بنایا ہے روسی فوج ایک عمارت میں گھس گئ جہاں یوکرینی فوج چھپی ہوئی تھی اس عمارت میں گھس کر روسی فوج نے یوکرینی فوجیوں کو چن چن کر نشانہ بنایا  ۔

    زیپوریزیا میں بھی روسی فوج کے حملے ایک مرتبہ پھر شروع ہو چکے ہیں زیپوریزیا میں نیوکلیئر پاور پلانٹ پر روسی فوج نے قبضہ کر رکھا ہے روسی فوج نے دعوٰی کیا ہے کہ زیپوریزیا میں ہونے والے حملوں کے جواب میں یوکرینی فوج نے پاور پلانٹ پر ڈرون حملے کی کوشش کی ہے جس کو روسی فوج نے ناکام بنا دیا ہے روس نے اس حملے  کا وڈیو بھی جاری کیا ہے ہارتے ہوۓ یوکرین کو بچانے کیلیے زیلینسکی ہاتھ پاؤں مار رہے ہیں اور روس کے بڑھتے قدم کیسے روکے جائیں کوئی ترکیب سوچنے کیلیے زیلینسکی پولینڈ پہنچ گۓ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+