آذر بائیجان کی آرمینیا پر حملے سے پہلے تمام ممالک کے منہ بند کرنے کی سازش
- 07, اپریل , 2023
سوویت یونین کا حصہ رہنے والے دو ملک آذر بائیجان اور آرمینیا کے درمیان نگورنوقرہباخ کی زمین دونوں ملکوں کے درمیان وجہ تنازعہ بنی ہوئی ہے یہ علاقہ آذر بائیجان کی سرحد میں آتا ہے لیکن اس سر زمین پر آرمینیا کے لوگ کثیر تعداد میں آباد ہیں جو اس علاقے کو آذر بائیجان میں شامل نہیں کرنا چاہتے تھے لیکن 2020 کی جنگ میں آذر بائیجان نے یہ علاقہ اپنے قبضے میں کر لیا ہے اس علاقے پر قبضے کے بعد بھی آذربائیجان کی ہوس ختم نہیں ہوئی اور وہ آرمینیا پر کاروائی کا کوئی موقعہ ہاتھ سے نہیں جانے دیتا اب پوری دنیا کی نظروں میں آرمینیا کو قصور وار ٹھہرانے کی کوشش کر رہا ہے اور وجہ یہ بتائی جا رہی ہے کہ ۔
آج سے تین سال پہلے آذربائیجان نے نگورنوقرہباخ کا علاقہ تو آرمینیا سے چھڑا لیا تھا لیکن آرمینیا اس علاقے میں بنائی گئی بارودی سرنگوں کا نقشہ آذربائیجان کو نہیں دے رہا اسلیے ان تین سالوں میں کئی مرتبہ ان علاقوں میں بارودی سرنگیں پھٹنے سےآذر بائیجان کے ہزاروں لوگ مارے جا چکے ہیں آذر بائیجان نے پوری دنیا سے اپیل کی ہے کہ وہ آرمینیا سے بارودی سرنگوں کو ہٹانے میں آذر بائیجان کی مدد کا دباؤ ڈالے دراصل یہ آذر بائیجان کی سازش ہے تاکہ وہ آرمینیا پر حملہ کرے تو پوری دنیا اس کے ساتھ ہو ۔
تبصرے