لبنان کا اسرائیلی جارحیت کا منہ توڑ جواب 24 سے زیادہ راکٹ حملے

 

   اسرائیل کے غزہ پر حملہ کرنے کے بعد حماس کے لیڈر ابو حمزہ نے یہ بیان جاری کیا ہے کہ ہم اسرائیل کی اس جارحیت کا جواب دیتے رہیں گے حماس اینٹ کا جواب پتھر سے دیتا رہے گا ابو حمزہ کا یہ بیان سامنے آتے ہی اسرائیل نے لبنان کے علاقے طرز پر 6 راکٹ داغے جس سے کئی رہائشی عمارتوں کو نقصان پہنچا جبکہ اسرائیل نے یہ دعوٰی کیا ہے کہ اس نے حماس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے جس کے جواب میں لبنان نے اسرائیل پر لگاتار 24 سے زیادہ  راکٹ داغے لبنان کے ان حملوں سے اسرائیل کو کافی نقصان اٹھانا پڑا اسرائیل کے ایک گیس اسٹیشن کو نشانہ بنایا گیا 2006 کے بعد اب 2023 میں لبنان کی طرف سے اسرائیل پر بہت بڑا حملہ کیا گیا ہے  ۔

    روس یوکرین جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی کہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان ایک اور جنگ کا آغاز ہو چکا ہے جس کی بڑی وجہ فلسطین میں اسرائیل کی بڑھتی ہوئی جارحیت ہے لگاتار تیسرے روز بھی مسجد اقصٰی میں مسلمانوں پر اسرائیلی فوج کا تشدد جاری ہے جس میں کئی فلسطینی زخمی بھی ہوۓ ہیں سینکڑوں کو گرفتار کیا گیا ہے مسلمانوں کو ان کے مذہبی مرکز سے نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے جس پر صرف لبنان ہی نہیں تمام مسلم ممالک بھڑکے ہوۓ ہیں اسرائیل کی یہ جارحیت بہت بڑی جنگ کی وجہ بن سکتی ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+