حکومت نے تمام 72,869 درخواست گزاروں کو قرعہ اندازی کے بغیر حج پر بھیجنے کا فیصلہ کر لیا
- 07, اپریل , 2023
نیوزٹوڈے: وفاقی حکومت نے تمام درخواستیں قبول کرنے اور کل 72,869 درخواست گزاروں کو قرعہ اندازی کے بغیر حج پر بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ فیصلہ وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے اور وزارت مذہبی امور کی سفارش پر کیا گیا ہے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ وزارت مذہبی کو ریگولر حج کی سکیم کے مطابق 72 ہزار 869 درخواستیں موصول ہوئیں ہیں۔ جبکہ اس سال کا کوٹہ کے مطابق 44 ہزار 190 تھا۔ انہوں نے بتایا کہ وفاقی حکومت اس سال تمام درخواستیں قبول کرنے پر رضا مند ہے۔
اسحاق ڈار نے یہ بھی کہا کہ وزارت مذہبی کو باقاعدہ اسکیم کے تحت مقررہ کوٹے سے زیادہ عازمین حج بھیجنے کے لیے زرمبادلہ سمیت اضافی وسائل درکار ہوں گے۔ کچھ روز پہلے، سرکاری حج سکیم کے لیے یہ قرعہ اندازی ملتوی کر دی گئی تھی جو بدھ کو ہونے والی تھی۔ اس سے قبل وفاقی حکومت نے باقاعدہ حج اسکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی یابی اتوار تک توسیع کا اعلان کیا تھا جبکہ کفالت حج اسکیم کی تاریخ ۹ اپریل تک کا اعلان کیا گیا
تبصرے