کچھ وقت بعد دنیا اسرائیل کے نام کو بھی بھول جاۓ گی ایران کا دعوٰی
- 08, اپریل , 2023
ایران کی طرف سے اسرائیل کے بارے میں جاری کردہ ایک بیان نے اسرائیل کو مزید بھڑکا دیا ہے ایران نے یہ دعوٰی کیا ہے کہ آنے والے چند دنوں میں دنیا کے نقشے سے اسرائیل کا خاتمہ ہو جاۓ گا اس سے پہلے 2015 میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللٰہ خمینی نے بھی کہا تھا کہ 25 سال میں اسرائیل کا نام دنیا سے مٹ جاۓ گا اس وقت دونوں ملک ایک دوسرے پر نشانہ سادھے بیٹھے ہیں ایران کو یہ خوف ہے کہ اسرائیل اس کے نیو کلیئر ٹھکانوں پر کسی بھی وقت حملہ کر سکتا ہے اور اسرائیل کو خوف ہے کہ اگر ایران ایٹمی طاقت بن گیا تو وہ اسے سب سے پہلے اسرائیل پر آزماۓ گا ۔
دونوں ملکوں کے درمیان بڑھتے تناؤکی وجہ ایران کا ایٹمی پروگرام جسے امریکہ اور اسرائیل ہر صورت روکنا چاہتے ہیں لیکن اسرائیل کے لیے ایران کو روکنا بہت مشکل ہو چکا ہے کیونکہ اس وقت اسرائیل کی حکومت سنبھالنے والے نیتن یاہو کی اپنی عوام ہی اس کا ساتھ دینے کو تیار نہیں اسلیے ایران پر نیتن یاہو کی دھمکیوں کا کوئی اثر نہیں ہو رہا کیونکہ ابراہیم رئیسی جانتے ہیں کہ پچھلے چار سالوں میں اسرائیل میں چار حکمران تبدیل ہو چکے ہیں اسلیے اسرائیل کی اندرونی حالت انتہائی کمزور اور بے بنیاد ہے اسلیے اسرائیل ایران کا کچھ بگاڑ نہیں سکتا ۔
تبصرے