یوکرین میں روس کے ڈیفینس سسٹم نے امریکہ کے ہائی مارس کو تباہ کرکے امریکہ کی اکڑ کو خاک میں ملا دیا

سپر پاور

نیوزٹوڈے: دنیا میں سپر پاور کہلانے والا امریکہ جس ہائی مارس پر فخر کرتا تھا امریکہ کا وہی ہتھیار روس کی فوج نے یوکرین کے میدان میں ناکام بنا دیا ہے روسی فوج کے ائر ڈیفینس سسٹم کی طاقت دیکھ کر امریکی جنرل بھی حیران رہ گۓروس کا یہ ائر ڈیفینس سسٹم امریکہ کے ہتھیاروں کی موت کی وجہ ثابت ہو رہا ہے یوکرین کافی عرصے امریکہ سے ہائی مارس کی مانگ کرتا رہا اور اب جب امریکہ نے یہ ہتھیار یوکرین کو دے دیے تو زیلینسکی کو اپنی جیت کا یقین ہونے لگا تھا لیکن روس کے ڈیفینس سسٹم نے ہائی مارس کو ہی ناکام بنا دیا ہے جس پر امریکہ کو بہت مایوسی ہوئی ہے کیونکہ امریکہ کو یقین نہیں تھا کہ یوکرین میں جنگ اتنی طویل ہوجاۓ گی 13 مہینوں سے وہ یوکرین کو ہتھیار دےدے کر اب تھک چکا ہے ۔

عین اس وقت جب یوکرین میں امریکہ کے ہائی مارس ناکام ثابت ہو رہے ہیں تائیوان نے چین سے مقابلے کے لیے امریکہ سے ہائی مارس میں لاؤنچ ہونے والے جی ایل ایس ڈی بی سمارٹ بموں کی مانگ کی ہے لیکن امریکہ نے صاف انکار کرتے ہوۓ کہا ہے کہ ابھی وہ یوکرین جنگ میں بری طرح پھنسا ہوا ہے اس لیے وہ تائیوان کو یہ سمارٹ بم نہیں دے سکتا اور ان سمارٹ بموں کے بغیر تائیوان میں تعینات امریکہ کے ہائی مارس کباڑ سے زیادہ کچھ نہیں پیوٹن یہی چاہتے تھے کہ امریکہ ہتھیاروں کی کمی کا رونا خود روۓ اور ایسا ہی ہوا پیوٹن اپنی حکمت عملی سے آدھی جنگ جیت چکے ہیں وہ ہتھیاروں کے ذور پر جنگ جیتنا چاہتے ہیں انہوں نے یوکرین میں امریکہ کے کئی خطرناک ہتھیاروں کو ناکام بنایا

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+