اے آر واۓ کو دیے گۓ انٹرویو میں عمران خان نے موجودہ حکومت کے کالے کرتوتوں سے پردہ اٹھایا

عمران خان

نیوزٹوڈے: آج 10 اپریل کو پاکستان میں عوام کے منتخب کردہ تحریک انصاف حکومت کو گراۓ ایک سال کا عرصہ ہو چکا ہے پی ٹی آئی کے چئر مین عمران خان نے اے آر واۓ نیوز چینل میں ایک انٹر ویو کے دوران وائیٹ پیپر کا ذکر کیا ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے ایک وائیٹ پیپر نکالا ہے جس کا مقصد لوگوں کوموجودہ حکومت کے کالے کرتوتوں سے آگاہ کرنا ہے کہ ایک سال پہلے پاکستان کہاں کھڑا تھا اور آج کہاں پہنچ چکا ہے معاشی سروے سے پتہ چلتا ہے کہ 2018 میں جب ہمیں حکومت ملی اس وقت ہمیں سب سے بڑا بیرونی خسارہ 120 ارب ڈالر کا ملا پہلے سال پاکستان کو اس خسارے کے بوجھ سے نکالا پھر ہم نے کورونا اور سیلاب جیسی قدرتی آفات سے مقابلہ کیا آخری دو سالوں میں ہم نے نہ صرف پاکستان کو خسارے سے نکالا بلکہ ہماری معیشت میں ٪5سے٪6کا اضافہ ہوا ۔

حالانکہ اس دور میں بین الاقوامی سطح پر تیل کی قیمتیں 115 ڈالر تک پہنچ گئی تھیں لیکن پھر بھی ہماری معیشت میں اضافہ ہوا جو کہ پچھلے 17 سال میں ریکارڈ معاشی ترقی تھی عمران خان نے بتایا کہ ہمارا آخری دور میں روس سے سستے داموں تیل خریدنے کا معاہدہ ہو چکا تھا اگر آج اس معاہدے پر عمل ہوتا تو ہندوستان کی طرح ہمارے ملک کے حالات بھی آج کے حالات کے برعکس ہوتے

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+