روسی فوج کا یوکرین کے تیل ڈپو پر بہت بڑا حملہ 70000 ٹن تیل کا ٹینکر تباہ

آئل ٹینکر

نیوزٹوڈے: روس کی فوج نے زیپوریزیا کے علاقے میں ایک بڑا حملہ کرکے یوکرین کا 70000 ٹن تیل کا ایک ٹینکر تباہ کر دیا ہے یہ تیل یوکرین کے جنگی جہاز اور حملہ آور طیارے اڑانے کیلیے استعمال کیا جاتا تھا جسے روس نے میزائل حملے میں برباد کر دیا ہے ہائی مارس کو تباہ کرنے کے بعد روس کا پچھلے 24 گھنٹوں میں بہت بڑا حملہ ہے جس میں یوکرین کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا یوکرین کی موجودہ جنگی صورتحال پر امریکہ نے ایک رپورٹ جاری کی ہے کہ اگر یوکرین کے ڈیفینس سسٹم کو فوری طور پر مضبوط نہ کیا گیا تو یوکرین بری طرح پھنس جاۓ گا برطانیہ کی انٹیلیجینس نے یہ دعوٰی کیا ہے ۔

کہ ولادیمیر پیوٹن اب اس کوشش میں ہیں کہ یوکرین کے جن علاقوں پر روس کا قبضہ ہو چکا ہے ان علاقوں کا مکمل طور پر روس سے الحاق کر دیا جاۓ برطانیہ میں روس کے سفیر نے بھی بیان دیا ہے کہ اگر یوکرین اور دیگر ملک یہ چاہتے ہیں کہ جنگ روک دی جاۓ تو ہم جنگ بندی کیلیے تیار ہیں لیکن ہار ماننے کو تیار نہیں روس کسی صورت بھی ہار تسلیم کرنے کو تیار نہیں ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+