آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان سلگتی جنگ کی چنگاری نے ایران کو بھی خبردار کر دیا

آرمینیا اور آذر بائیجان

نیوزٹوڈے: روس یوکرین جنگ کے دوران آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان بھی آگ کی چنگاری سلگ اٹھی ہے آرمینیا میں ہونے والے ایک حملے میں آرمینیا کے چار فوجی ہلاک ہو گۓ اور کئ زخمی ہوۓ ہیں آرمینیا نے اس حملے کا الزام آذر بائیجان پر لگایا ہے اور آرمینیا کے وزیر اعظم نے اس حملے کے حوالے سے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا کیونکہ آرمینیا پر آذربائیجان کے وار بڑھتے جا رہے ہیں مشرقی آرمینیا پر ہونے والے حملے کے جواب میں آرمینیا نے بھی آذربائیجان پر جوابی حملہ کیا ہےایک مرتبہ پھر دونوں ملک ایک دوسرے کے سامنے آ چکے ہیں اور لگاتار ایک دوسرے پرحملے کر رہے ہیں ان دونوں ملکوں کے درمیان حالات اس وقت اتنے خراب ہو چکے ہیں کہ دونوں ملک ایک دوسرے کا نام و نشان دینا سے مٹا دینا چاہتے ہیں ۔

پہلے بھی 2020 میں دونوں ملکوں کے درمیان چھ ہفتے تک جنگ جاری رہی تھی لیکن اس وقت حالات اتنے خراب نہیں ہوۓ تھے جتنے اس وقت ہو چکے ہیں آذربائیجان اپنی ہتھیاروں سے لیس گاڑیاں آرمینیا کی سرحد پر تعینات کر رہا ہے آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان پیدا ہونے والے جنگی حالات سے ایران بھی خبردار ہو چکا ہے کیونکہ ان دونوں ملکوں کی لڑائی میں آذر بائیجان کے ذریعے اسرائیل آرمینیا میں ایران کو بھی نقصان پہنچا سکتا ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+