چیچنیا کے ڈرونز نے یوکرینی دستے کو زیپوریزیا کی حدود سے پہلے ہی نیست و نابود کر دیا
- 12, اپریل , 2023
نیوزٹوڈے: یوکرین کے علاقے زیپوریزیا پر پر اس وقت روس کا قبضہ ہے اور اسی علاقے میں یورپ کا نیو کلیئر پلانٹ بھی موجود ہے جس پر روسی فوج بھی قابض ہو چکی ہے لیکن یوکرین زیپوریزیا کو واپس پانے کی کوشش میں ہے یوکرینی فوج کے زیپوریزیا کی طرف بڑھتے دستے پر چیچنیا لڑاکوں نے حملہ کر دیا ہے اور یوکرینی فوج کے حملے کو بری طرح ناکام بنا دیا ہے روسی فوج نے جنگ کے شروع ہی میں زیپوریزیا پر قبضہ کر لیا تھا لیکن یوکرینی فوج بھی اس نیوکلیئر پلانٹ کو واپس پانے کیلیے کئی بار کوشش کر چکی ہے اس مرتبہ بھی یوکرینی فوج ہتھیاروں سے لیس گاڑیاں اور ٹینک لے کر جیسے ہی زیپوریزیا کے قریب پہنچی ۔
چیچنیا لڑاکوں کو اس کی خبر مل گئی اور انہوں نے ڈرون حملوں سے یوکرین کے کئی ٹینک اور ہتھیاروں سے بھری گاڑیاں تباہ کر دیں حملے میں یوکرین کے کئی فوجی ہلاک ہو گۓ چیچن کمانڈر رمضان قادروف نے ایک مرتبہ پھر یہ اعلان کیا ہے کہ ان کے لڑاکے ڈونباس ، خیرسون اور زیپوریزیا میں یوکرینی فوج کا نام ونشان تک مٹا دیں گے ۔
تبصرے