کریمیا کے مسلمانوں کی حمایت حاصل کرنے کیلیے زیلینسکی کا کیو میں افطار پارٹی کا ڈرامہ

افطار پارٹی کا ڈرامہ

نیوزٹوڈے: یوکرین کو ہاتھ سے جاتا دیکھ کر زیلینسکی نے ایک نئی چال چلی ہے اور وہ یہ کہ انہوں نے کریمیا میں بسے مسلمانوں کی حمایت حاصل کرنے کیلیے پہلی مرتبہ کیو میں ایک افتار پارٹی کا انتظام کروایا ہے اس پارٹی کے دوران ولادیمیر زیلینسکی نے کریمیا کو واپس پانے کی قسم کھائی ہے اور روس پر یہ الزام بھی لگایا ہے کہ روس کریمیا میں بسے مسلمانوں پر ظلم وستم کر رہا ہے جس کی وجہ زیلینسکی نے یہ بتائی ہے کہ 2014 میں جب پیوٹن نے کریمیا کوساتھ ملانے کیلیے ریفرینڈم کرایا تھا تو وہاں کے مسلمانوں نے روس کا ساتھ دینے سے انکار کر دیا تھا اس لیے کریمیا میں مسلمانوں سے ناروا سلوک روا رکھا جاتا ہے۔

زیلینسکی یہ حربے اس لیے آزما رہے ہیں کیونکہ وہ چاہتے ہیں کہ اگر وہ کریمیا پر حملہ کریں تو کریمیا کے مسلمان اس کی مدد کریں کیونکہ زیلینسکی یہ بھی جانتے ہیں کہ روس کسی قیمت پر کریمیا کو نہیں چھوڑے گا روس نے بھی یوکرینی حملوں سے نمٹنے کیلیے پہلے سے ہی تیاری شروع کر دی ہے روسی فوج نے کریمیا میں سمندر کےکنارے اونچی اونچی باڑ بنا دی ہے ایک طرف کریمیا میں سمندر کے کنارے بڑے بڑے گڑھے بھی کھودے گۓ ہیں اور سمندر کے کنارے پر روس نے ٹینک بھی تعینات کر دیے ہیں کیونکہ روس جانتا ہے کہ یوکرین سمندر کے راستے کریمیا پر حملہ کر سکتا ہے اگر اس نے ایسا کیا تو روسی فوج اسے کریمیا میں داخل ہونے سے پہلے ہی دھول چٹا دے گی ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+