روس کے آئی سی بی ایم کے ٹیسٹ سے یورپی ملکوں کو یوکرین کی مدد کا انجام دکھائی دینے لگا

خطرناک میزائل

نیوزٹوڈے: روس نے اپنی سب سے خطرناک میزائل آئی سی بی ایم کا ٹیسٹ کرکے نیٹو ملکوں میں خوف اور سنسنی پیدا کر دی ہے روس کی اس لمبی دوری تک مار کرنے والی میزائل نے قازقستان میں اپنے نشانے کو تباہ کیا ہے روس نے اس میزائل ٹیسٹ کا وڈیو جاری کرکے دشمنوں کو بھی اپنی طاقت دکھا دی ہے اور انہیں یوکرین کی مدد کرنے کا انجام یاد دلا دیا ہے روس کی یہ میزائل 11 ہزار کلو میٹر تک مار کر سکتی ہے یہ میزائل اپنے ساتھ چھ وار ہیڈ لے جانے کی طاقت رکھتی ہے روس کے اس نۓ خطرناک ہتھیار کے سامنے آتے ہی نیٹو اور یورپی ملکوں کو اپنے لیے خطرہ بڑھتا محسوس ہونے لگا ہے ایک طرف روس اپنے ہتھیار خانوں سے ایسے خطرناک ہتھیار نکالنے لگا ہے اور دوسری طرف دشمن کے خلاف ایسی حکمت عملی اپنا رہا ہے کہ روس اب بہت جلد یوکرین میں اپنی فتح کا اعلان کر سکتا ہے ۔

کریمیا کے گرد چاروں طرف باڑ بنانے اور گڑھے کھودنے کے بعد اب روسی فوج نے یوکرین کے زیپوریزیا میں گھسنے اور حملہ کرنے کے راستےبھی بند کر دیے ہیں زیپوریزیا کے گرد بھی انہوں نے گڑھے کھودنے کا کام شرع کر دیا ہےاور 73 کلو میٹر تک کھدائی ہو چکی ہے روسی فوج کے ان اقدام نے یوکرینی فوج کیلیے کریمیا میں داخل ہونے کے سمندری اور زمینی دونوں راستے بند کر دیے ہیں اور اب یوکرینی فوج  زیپوریزیا میں بھی زمینی حملے نہیں کر سکتی ہوائی حملے ناکام بنانے کیلیے ان علاقوں میں روسی فوج نے بہت پہلے ہی طاقتور ایئر ڈیفینس سسٹم تعینات کر دیے تھے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+