بھوٹان میں چین کی فوجی کالونی کا قیام بھارت کیلیے خطرے کا نشان ہے بھارتی میڈیا کا دعوٰی

چین جہاں امریکہ

نیوزٹوڈے: چین جہاں امریکہ اور تائیوان کیلیے نئی نئی پریشانیاں بڑھاتا رہتا ہے اس نے کبھی سمندر میں ، کبھی آسمان پر اور کبھی زمین پر اپنی طاقت دکھا کر اپنے دشمنوں کے کان کھڑے کر رکھے ہیں تو وہیں دوسری طرف چین کی حرکتیں بھارت کیلیے بھی پریشانی کا باعث بنی ہوئی ہیں اس بات کا اعتراف خود مودی حکومت نے بھی کیا ہے اور بھارت کے وزیر خارجہ جاۓ شنکر نے بھی میڈیا کے سامنے یہ کہا ہے کہ چین ہمارے لیے خطرہ بنتا جا رہا ہے اب بھارت کے سب سے بڑے اخبار انڈیا ٹوڈے نے یہ خبر چھاپی ہے کہ چین اب بھارت کے سر تک پہنچ چکا ہے چین نے بھوٹان میں 1000 مکان تعمیر کیے ہیں اور چین نے جس جگہ یہ مکان تعمیر کیے ہیں بھارت کا اس جگہ سے فاصلہ صرف چند کلو میٹر کا ہے ۔

یہ وہ علاقہ ہے جہاں دو سال پہلے بھارت اور چین کی فوجوں کا آمنا سامنا ہو چکا ہے اور اب ایک مرتبہ پھر بھارت کی فوج اس علاقے میں گھس چکی ہے اور یہ کالونی چین کی فوج کیلیے بنائی گئی ہے یہ رہائشی مکان چینی فوج کا اڈہ بن چکے ہیں یہ اڈہ ڈوکلام میں بھارتی فوج کے ٹھکانوں کے بہت قریب ہے چین چاروں اطراف سے بھارت کو گھیر چکا ہے لیکن بھوٹان کے راستے سے چین کی پیش قدمی بھارت کیلیے بہت بڑا خطرہ ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+