ایران میں تیل کی لاگت بڑھنے سے روس نے ایران کو تیل کی سپلائی بھی شروع کر دی یورپی میڈیا کا دعوٰی

روس یوکرین

نیوزٹوڈے: روس اور ایران کی دوستی سے یورپی ملکوں کے منصوبے فیل ہوۓ ہیں اور روس یوکرین جنگ کے دوران روس کی معیشت کو کمزور کرنے کے لیے یورپی ملکوں نے روس پر جو تجارتی پابندیاں لگا رکھی تھیں روس اور ایران کے درمیان ہونے والے تیل کے نۓ سمجھوتے کے بعد یہ کڑی پابندیاں بے اثر دکھائی دے رہی ہیں جنگ کے دوران ایران لگاتار روس کو ہتھیار پہنچا رہا ہے جس کے جواب میں روس نے ایران کو اپنے لڑاکا طیارے دیے ہیں اور نیو کلئیر ہتھیاروں کی تیاری میں بھی ایران کا بھر پور ساتھ دیا ہے لیکن اب یورپی میڈیا نے یہ دعوٰی کیا ہے کہ روس نے ایران کو ٹرین کے ذریعے پیٹرول اور ڈیزل کی سپلائی کی ہے ۔

حالانکہ ایران تیل کی پیداوار میں ایک خود کفیل ملک ہے لیکن حال ہی میں ایران میں تیل کا استعمال بڑھنے کی وجہ سے وہاں تیل کی کمی ہونے لگی ہے اور روس نے اس کی یہ مشکل حل کرنے میں دیر نہیں کی اور فروری اور مارچ کے مہینوں میں روس نے 30000 ٹن پیٹرول اور ڈیزل ٹرین کے ذریعے ایران بھجوایا ہے روس نے کچھ تیل عراق کے راستے بھیجا اور کچھ ترکمانستںان اور قازقستان کے راستے بھیجا گیا ہے دونوں ملکوں کی یہ دوستی امریکہ اور یورپی ملکوں کا درد سر بڑھانے لگی ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+