ایران کے ایک ہزار نۓ ہتھیاروں کا ٹیسٹ امریکہ کا ایران کی بڑھتی طاقت کو لگام ڈالنا ناممکن
- 14, اپریل , 2023
نیوزٹوڈے: امریکہ اور اسرائیل مل کر ایران کو ایٹمی طاقت بننے سے پہلے ہی ختم کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے تو ایران نے ان دشمن ملکوں کی تمام امیدوں اور کوششوں پر پانی پھیر دیا اور اپنے ایک ہزار نۓ ہتھیاروں کے ٹیسٹ کرکے امریکہ اور اسرائیل کو سوچنے پر مجبور کر دیا ہے ایران نے جن ہتھیاروں کی نمائش کی ہے ان میں لیزر ہتھیار اور کئی ایڈوانس ہتھیار کئی نۓ راکٹ سسٹم کم دوری اور لمبی دوری تک مار کرنے والی میزائلیں بھی شامل ہیں ایران کی اس طاقت کی نمائش کی ویڈیو آئی آر ایس جی یعنی اسلامی سپاہ پاسداران انقلاب نے جاری کی ہے اس ویڈیو کے سامنے آتے ہی اسرائیل اور امریکہ میں سنسنی پھیل گئی ۔
ایران کی بڑھتی ہوئی طاقت سے خوفزدہ ہو کر امریکہ نے ایران پر پابندی لگا دی میزائل اور راکٹ چلانے کیلیے جو تیل استعمال ہوتا ہے ایران وہ تیل دوسرے ملکوں سے خریدتا ہے امریکہ نے ان ملکوں پر پابندی لگادی جو ایران کو تیل فروخت کرتے ہیں لیکن ایران نے اس کا بھی توڑ نکال لیا ہے ایران نے چین اور روس سے تیل کی خریداری کا خفیہ معاہدہ کر لیا ہے یہ سمجھوتہ امریکہ اور اسرائیل کیلیے پریشانی کا سبب بن رہا ہے کیونکہ اب ایران کی بڑھتی طاقت پر لگام لگانا امریکہ کیلیے مشکل ہو گیا ہے
تبصرے