جوبائیڈن کے یورپ دورے کی خوشی میں پیوٹن کا امریکہ کے ہر کونے تک پہنچ رکھنے والی میزائل کا ٹیسٹ

 

     امریکہ کے صدر جوبائیڈن پچاس دنوں میں دوسری مرتبہ یورپ پہنچ چکے ہیں اس سے پہلے فروری میں جوبائیڈن نے پولینڈ اور کیو کا دورہ کیا تھا اور اب ایک مرتبہ پھر وہ آئر لینڈ اور برطانیہ کا دورہ کر رہے ہیں لیکن یورپ پہنچنے سے پہلے ہی ولادیمیر پیوٹن نے انہیں ایسا زوردار جھٹکا دیا ہے کہ ان کے پاؤں زمین سے اکھڑ گۓ ہیں ولادیمیر پیوٹن نے ایک ایسی میزائل کا ٹیسٹ کیا ہے جو آسانی سے امریکہ تک پہنچ سکتی ہے پیوٹن نے اس میزائل کا ٹیسٹ رات کے اندھیرے میں کیا ہے تاکہ نیٹو اور امریکہ کو اس میزائل کے متعلق زیادہ معلومات نہ حاصل ہو پائیں اس میزائل کی رینج 12000 کلو میٹر ہے یعنی کہ یہ امریکہ کے ہر کونے تک بآسانی پہنچ سکتی ہے  ۔

    اس سے پہلے جب بائیڈن کیو آۓ تھے تو اس وقت بھی روس نے اپنی خطرناک میزائل آر ایس 28 کو آزمایا تھا اور اب بھی ایسا ہی کیا ہے دراصل بائیڈن نے اپنے کیو دورے میں زیلینسکی کو یقین دلایا تھا کہ یوکرین کو بہت جلد اپنے ایڈوانس ہتھیار بھجوائیں گے میزائل کے اس ٹیسٹ کا پیوٹن کا جوبائیڈن کو یہ واضح کرنا ہے کہ نہ تو وہ امریکہ کی سپر پاور سے ڈرتے ہیں اور نہ ہی نیو کلیئر جنگ سے ہچکچاتے ہیں  ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+