اسرائیل نے مسجد اقصٰی کا تقدس پامال کرکے اپنی تباہی کا گڑھا خود کھودا ہے

اسرئیلی فوج نے رمضان کے مہینے میں مسجد اقصٰی میں گھس کر مسجد کی بے حرمتی کی مسجد کے اندر گولیاں چلائیں اور کئی نمازیوں کو گرفتار بھی کر لیا جس پر تمام مسلم ملک اسرائیل کے خلاف متحد ہو گۓ اور اسرائیل کی اس جارحیت کی شدید مذمت کی اسرائیل نے دعوٰی کیا ہے کہ ایران مسلم ملکوں کو ساتھ ملا کر اس کے خلاف مورچہ بنا رہا ہے تمام مسلمان ملک اس کے خلاف اکٹھے ہو رہے ہیں اور ایران ان کی سر پرستی کر رہا ہے کیونکہ ایران نے یروشلم میں واقع مسجد اقصٰی کی بے حرمتی پر تمام مسلم ملکوں سے مدد مانگی ہے ایران اور سعودی عرب کی بڑھتی نزدیکیاں دیکھ کر کئی اور مسلم ملک بھی آپسی اختلافات مٹا کر ایک دوسرے کے قریب آۓ ہیں ۔

قطر اور بحرین نے بھی اپنے سفارتی تعلقات بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اب مسجد اقصٰی کا واقعہ ایران کے ہاتھ اسرائیل کے خلاف ایسے مضبوط ہتھیار کی صورت میں آ چکا ہے جس کو ایران کسی صورت اب اپنے ہاتھ سے جانے نہیں دے رہا اور اب ایران اسرائیل کو گھیرنے کیلیے تمام مسلم ملکوں کو اکٹھا کر رہا ہے اس کو یہود اور مسلم جنگ کہا جا رہا ہے ایران،شام،لبنا،جارڈن،ترکی،پاکستان،افغانستان،اور سعودی عرب کو بھی اسرائیل کے خلاف شامل ہونے کی اپیل کر رہا ہے اسرائیل کی یہ کاروائی اب اس کے گلے کا پھندہ بن چکی ہے

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+