یوکرین جنگ میں روس کی تین تین مورچوں پر نیٹو ملکوں سے نمٹنے کی تیاری پیوٹن کی نیٹو کو دھمکی

یوکرین کو ہتھیاروں

نیوزٹوڈے: روس نے اس وقت یوکرین کے خلاف دو جنگی مورچے کھول رکھے تھے ایک طرف روسی فوج یوکرین کے مشرقی علاقے میں باخموت تک پہنچ چکی ہے دوسری طرف یوکرین کے شمال میں بیلا روس کی سرحد پر روسی فوج اور روس کے خطرناک جنگی ہتھیار تعینات ہیں لیکن نیٹو ملک یہ چاہتے ہیں یوکرین اس وقت اپنا پورا زور کریمیا پر لگا دے تاکہ روس کریمیا کو بچانے کیلیے یوکرین کے جنوب میں واقع کریمیا کی طرف اپنی فوج اور ہتھیاروں کی تعیناتی بڑھا دے گا تو یوکرین میں روس کے باقی مورچے خود بخود ہی کمزور پڑ جائیں گے اس مقصد کیلیے نیٹو ملکوں نے یوکرین کو ہتھیاروں کی سپلائی شروع کر دی ہے لیکن نیٹو کے ارادے بھانپتے ہوۓ ولادیمیر پیوٹن نے بھی کریمیا میں نیوکلیر ہتھیاروں کی تعیناتی بڑھا دی ہے اگر نیٹو ملکوں نے کریمیا کی طرف آنکھ اٹھا کر بھی دیکھا تو روس بیلا روس کے ذریعے بالٹک ملکوں اور کریمیا کے ذریعے نیٹو کے ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنا سکتا ہے اور ساتھ ہی بحیرہ اسود میں تعینات کیے گۓہتھیاروں سے امریکہ کو بھی نشانہ بنا سکتا ہے

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+