پینشن کے قانون کو فرانس کے آئین میں شامل کرنا میکرون حکومت کیلیے گلے کا پھندہ ثابت ہو رہا ہے

فرانس کے آئین

نیوزٹوڈے: فرانس میں پچھلے دو مہینوں سے فرانس کے لوگوں نے حکومت کے اس قانون کے خلاف آواز بلند کر رکھی ہے جس میں ریٹائرمنٹ کی عمر 62 سال سے بڑھا کر64  سال کر دی گئی ہے بظاہر تو یہ قانون ایسا جان لیوا بھی نہیں ہے لیکن فرانس کے لوگوں نے اس قانون کو انا کا مسئلہ بنا رکھا ہے اور اس قانون کے خلاف ایمانیول میکرون کے استعفے کی مانگ بھی کی جا رہی ہے حکومت اور عوام کے درمیان جاری اس خانہ جنگی کو ایما نیول کے اس نۓ فیصلے نے مزید بڑھکا دیا ہے فرانسیسی حکومت عوام کی بغاوت اور احتجاج کو نظر انداز کرتے ہوۓ

اس قانون پر دستخط کر دیے ہیں اور اس قانون کو فرانسیسی آئین میں شامل کر دیا ہے جس سے فرانس کے لوگ آگ بگولہ ہو گۓ اور فرانس کے دو سو شہروں میں لاکھوں لوگ سڑکوں پر نکل آۓ ہیں اور فرانسیسی عوام اور پولیس کے درمیان تصادم جاری ہے لوگ دکانوں اور شو رومز میں توڑ پھوڑ کر رہے ہیں سرکاری املاک کو نذر آتش کیا جا رہا ہے پولیس ان باغیوں پر آنسو گیس کے گولے پھینک رہی ہے لیکن اس بغاوت پر قابو پانے میں فرانسیسی حکومت اور فرانس کی پولیس ناکام ثابت ہو رہی ہے

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+