جاپان کے وزیر اعظم فومیو کشیدہ پر انتخابی مہم کے دوران قاتلانہ حملہ

وزیر اعظم فومیو کشیدہ

نیوزٹوڈے: پندرہ اپریل 2023 کو جاپان کے وزیر اعظم فومیو کشیدہ پر وکایاما شہر میں ایک جلسے کے دوران قاتلانہ حملہ کر دیا گیا جب وہ تقریر کر رہے تھے تو ان پر سموک بم سے حملہ کر دیا گیا لیکن اس سے پہلے کہ یہ سموک بم فومیو کشیدہ تک پہنچتا ان کے ایک محافظ کی اس بم پر نظر پڑ گئی اور آناً فاناً اس بم کو راستے میں ہی روک لیا گیا اور فومیو کشیدہ کو فوری طور پر وہاں سے نکال لیا گیا فومیو کشیدہ وہاں مقامی انتخابات کی مہم کیلیے گۓ تھے اگر ان کے گارڈ نے عین وقت پر اس حملہ آور کو نہ روکا ہوتا تو فومیو کشیدہ کے ساتھ بھی ایسا ہی ہو سکتا تھا جیسا کہ ایک سال قبل جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے کے ساتھ ہوا تھا جب ایک جلسے کے دوران ان پر بم پھینک دیا گیا تھا اور دوران علاج ہی ان کی موت واقع ہو گئی تھی فومیو کشیدہ پر ہونے والے حملے کے بعد وہاں تعینات سیکیورٹی اہلکار حرکت میں آ گۓ اور فومیو کو وہاں سے بحفاظت نکال لیا گیا اور حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا ہے لیکن دنیا بھر میں پر امن ملک کی مثال کے طور پر پیش کیے جانے والے ملک میں ایک سال میں دو حکمرانوں پر قاتلانہ حملہ کوئی معمولی بات نہیں ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+