ایران نے اسرائیل کے خاتمے کی ذمہ داری قدس فوج کو سونپ دی
- 18, اپریل , 2023
نیوزٹوڈے: ایران اور اسرائیل کے درمیان حالات کافی کشیدہ چلے آ رہے ہیں اور یہ دونوں ملک ایک دوسرے کو کئی مرتبہ جنگ کی دھمکیاں بھی دے چکے ہیں لیکن اس مرتبہ ایران نے فلسطین میں اسرائیلیوں کی جارحیت کے خلاف اسرائیل کو جنگ کی دھمکی ہی نہیں دی بلکہ اسرائیل کے خلاف اعلان جنگ کر دیا ہے ایران کی قدس فوج کے چیف نے چند دن پہلے فلسطین میں مسلمانوں کی جماعت حماس،لبنان کی مسلم جماعت حزب اللٰہ سے خفیہ ملاقات کی ہے جس کے بعد سیریا ،لبنان اور غزہ سے اسرائیل پر راکٹ برساۓ گۓ یعنی ایران کی طرف سے حکم جاری ہوتے ہی اسرائیل پر تین اطرف سے حملے شروع ہو گۓ ۔
ایران نے اب اسرائیل پر چاروں اطراف سے حملہ کرنے کیلیے مسلم ممالک کو اپنے ساتھ ملانا شروع کر دیا ہے ایران نے اس کام کی ذمہ داری اسلامی سپاہ پاسداران انقلاب کی قدس فوج کو دے رکھی ہے اور اب عید کے موقع پر ایران کی یہ قدس فوج کوئی بھی بڑا قدم اٹھا سکتی ہے
تبصرے