سوڈان میںاقتدار کے حصول کیلیے سوڈانی فوج اور حکومت کے درمیان خطرناک جنگ

ملک سوڈان

نیوزٹوڈے: اس وقت ملک سوڈان میدان جنگ بن چکا ہے سوڈان کی سرکاری فوج اور پرائیویٹ فوج کے درمیان پچھلے پانچ دنوں سے بڑی بھیانک جنگ جاری ہے سوڈان کی فوج ہوائی جہاز اور ہیلی کاپٹرکے زریعے وہاں کے لوگوں اور پرائیویٹ فوج پر حملہ کر رہی ہے اس جنگ کی وجہ سوڈان کی فوج اور سوڈان کی حکومت کے درمیان اقتدار کا حصول ہے دونوں افواج اقتدار کے حصول کیلے ایک دوسرے کی دشمن بن چکی ہیں اب اس جنگ کا دائرہ بڑھتا جا رہا ہے سوڈان کی عام عوام بھی اس جنگ کی آگ کی لپیٹ میں آ رہی ہے سوڈان میں پاکستان کے تقریباً 1500 خاندان رہائش پزیر ہیں جو کہ زیادہ تر سوڈان کے علاقے خرطوم میں رہائش پزیر ہیں اس وقت خرطوم اور دیگر شہروں کے ہوائی اڈے بند کر دیے گۓ ہیں زمینی سفر بھی مشکل ہو گیا ہے ۔

سوڈان میں پھنسے ان پاکستانیوں کے انخلاء کیلیے پاکستانی سفارتی کمیشن خرطوم کی مشاورت جاری ہے اور پاکستانیوں کو سوڈان سے زمینی راستوں کے زریعے ہمسایہ ممالک تک پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے تاحال سوڈان میں مقیم پاکستانی لوگ اور سفارتی عملے کے لوگ محفوظ ہیں کسی جانی نقصان کی خبر سامنے نہیں آئی جنگ کی وجہ سے ٹیلی مواصلات اور انٹر نیٹ کی بندش سے رابطے میں دشواری پیش آرہی ہے

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+