امریکہ کے ایک شخص نے قد میں اضافہ کرنے کے لئے 1 اعشاریہ 35 کروڑکی رقم خرچ کر دی

اپنے قد میں پانچ انچ

نیوزٹوڈے: میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکہ کی ریاست مینیسوٹا سے تعلق رکھنے والے مسٹر گبسن نے اپنا قد 5 انچ بڑھانے کی غرض سے ٹانگوں کو لمبا کرنے کیلئے2 سرجریوں پر 1.35 کروڑ روپے خرچ کرڈالے۔ گبسن اپنے قد کو لے کر ہمیشہ سے احساسِ کمتری کے احساس میں مبتلا تھے۔ ان کا قد 5 فٹ 5 انچ تھا۔ انہوں نےدردناک سرجری کروانے سے پہلے دوائیوں سے لے کر روحانی علاج کرنے کی ہر کوشش جاری رکھی ۔

مسٹر گبسن کا میڈیا کوکہناتھا کہ انہوں نے اپنے چھوٹے قد کو لے کر بہت سی باتیں سننی پڑئی جس کی وجہ سےخوش نہ تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں لمبا دکھنےکیلئے اپنے جوتوں میں چیزیں ڈالتا تھا۔

گبسن نے پہلی سرجری کے لیے 75ہزار ڈالرز (61.48 لاکھ روپے) کو جمع کرنے کیلئے دن کے وقت ایک سافٹ ویئر انجینئر اور رات کے وقت اوبر ڈرائیور کے طور پر 3 سال تک کام کیا جس کے بعد 2016 میں اپنی پہلی سرجری کروائی اورقد میں تین انچ کا اضافہ ہوا۔ وہ اس قد سے بھی سے خوش نہیں تھے اور دوسری سرجری بھی کروانا چاہتے تھے ۔ لہٰذا اسی سال گبسن نے 1 بار پھردوسری سرجری کے لیے 98 ہزار ڈالرز (80.34 لاکھ روپے) کا خرچ کیا جس سے ان کے قد مزید 2 انچ بڑھا ہے۔

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+