ایران نے دیا روس کو امریکہ کی طاقت کا توڑ

 

 

     امریکہ  جس کو ڈرون ایجینسی کا بادشاہ کہا جاتا ہے اور جس کو یہ فخر ہے کہ دفاعی طاقت میں کوئی اس کا مقابلہ نہیں کر سکتا اس کے ڈرونز اتنی اونچائی پر پرواز کرتے ہیں کہ جہاں سے انہیں کوئی میزائل تباہ نہیں کر سکتی اور نہ ہی کوئی دفاعی سسٹم انہیں پکڑ سکتا ہے اس غرور کے نشے میں مست ہو کر امریکہ نے ایسی غلطی کر دی ہے جو اس کی سپر پاور پر ضرب لگا سکتی ہے امریکہ نے یوکرین کو روس کے خلاف اپنے سب سے خطرناک ڈرون ہٹ مین آر کیو 170سپلائی کیے ہیں یہ ایسے ڈرونز ہیں جو کسی راڈار کی پکڑ میں نہیں آتے یہ ڈرونز اتنی اونچائی پراڑتے ہیں کہ دشمن کو دکھائی ہی نہیں دیتے امریکہ یوکرین کو یہ ہتھیار دے کر یوکرین کی فتح کے خواب دیکھنے لگا تھا لیکن اب روس کی طرف سے جو نئی خبریں سامنے آ رہی ہیں  ان سے امریکہ تشویش میں مبتلا ہو گیا ہے 

     روس نے یہ دعوٰی کیا ہے کہ اس نے امریکہ کے اس ڈرون کے متعلق ایران  کی فوج سے ساری معلومات اکٹھی کرنی شروع کر دی ہیں ایران نے 2011 میں امریکہ کے اس ڈرون کوپرواز کے دوران  ہیک کرکے اپنے قبضے میں کر لیا تھا اور پھر ایران نے اسی طرز کے ڈرونز تیار کرنے کا دعوٰی بھی کیا ہے جو ہو بہو آر کیو 170 کی طرح ہیں ایران کے ان ڈرونز کا نام شاہد 171 ہے یہی نہیں ایرانی ماہرین امریکہ کے اس ہٹ مین کی تمام خوبیوں اور خامیوں سے بھی واقف ہیں اور اب یہ دعوٰی بھی کیا  جا رہا ہے کہ ایران نہ صرف روس کو آر کیو 170 کا توڑ بھی بتا دے گا بلکہ وہ آر کیو 170 کا مقابلہ کرنے کیلیے روس کو شاہد 171 ڈرونز بھی دے سکتا ہے  ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+