سوڈان میں جاری خانہ جنگی کی وجہ سے سوڈان سے غیر ملکی افراد کے انخلاء کا آپریشن جاری

 

 

     سوڈان میں مسلح افواج اور نیم فوجی دستوں کے مابین  اقتدار کے حصول کیلیے جاری جنگ اب سوڈان کے دارالحکومت خرطوم تک پہنچ چکی ہےافریقی ملک سوڈان کے صرف ایک شہر خرطوم میں اس خانہ جنگی کے دوران 200 افراد مارے جا چکے ہیں اور متعدد افراد زخمی ہو چکے ہیں ملک کے کچھ علاقوں پر نیم سرکاری فوج قابض ہو چکی ہے اس خانہ جنگی سے متاثر غیر ملکی افراد کے انخلاء کا  کام شروع ہو چکا ہے جس میں پاکستان سمیت 12 دیگر ممالک کے لوگ شامل ہیں جس میں غیر ملکی سفارتکار ،عالمی حکام اور عام لوگ شامل ہیں سوڈان میں مقیم 150 افراد کو سعودی بحریہ نے جدہ پہنچایا  ہے امریکہ نے بھی اپنے سفارتی عملے کو سوڈان سے نکال لیا ہے امریکی صدر جوبائیڈن نے خود اپنے ایک بیان میں کہا ہے ۔ 

   کہ امریکی فوج نے سوڈان سے اپنے سفارتی عملے کو بحفاظت نکالنے کا کام شرع کر دیا ہے امریکہ کے علاوہ کئی دوسرے ملکوں جن میں چین برطانیہ اور فرانس وغیرہ شامل ہیں نے بھی اپنے ملک کے سفارتی عملے اور دیگر لوگوں کو سوڈان سے نکالنا شروع کردیا ہے  سوڈان میں اس وقت زیادہ تر ہسپتال بند پڑے ہیں اور کئی علاقوں کی بجلی بھی منقطع  ہو چکی ہے خانہ جنگی کی وجہ سے خوراک کی بھی شدید قلت ہو چکی ہے سوڈان کے بگڑتے حالات کو دیکھتے ہوۓ امریکہ ،جاپان اور جنوبی کوریا نے سوڈان کے قریبی  ملکوں میں فوج تعینات کرنے کی منصوبہ بندی شروع کر دی ہے 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+