امریکہ اور یورپی ملک یوکرین کی مدد میں دس فیصد تک اضافہ کریں تو ہی یوکرین روس سے جیت سکتا ہے یوکرین کے وزیر دفاع کا بیان
- 25, اپریل , 2023
روس ، یوکرین جنگ کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے یوکرین کے وزیر دفاع نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یوکرین کو جنگ جیتنے کیلیے امریکہ اور یورپی ملکوں کی موجودہ مدد ناکافی ہے اگر امریکہ اور یورپی ملک یہ چاہتے ہیں کہ یوکرین یہ جنگ جیت جاۓ تو ان ملکوں کو یوکرین کی مدد دس گنا تک بڑھانی ہو گی حالانکہ دنیا جانتی ہے کہ امریکہ اور یورپی ملک اب تک یوکرین کی کتنی مدد کر چکے ہیں لیکن روسی فوج کے سامنے ان ملکوں کے تمام ہتھیار بے کار ثابت ہو رہے ہیں امریکہ اور یورپی ملکوں کے ایڈوانس اور خطرناک ہتھیاروں کے باوجود روس کی فوج نے یوکرین کے مشرقی علاقے میں بڑی جیت حاصل کر لی ہے ۔
روسی فوج نے باخموت کے 90 سے 95 فیصد حصے پر قبضہ کر لیا ہے باخموت کے تین اور گاؤں پر روسی فوج نے قبضہ کرکے اپنی جیت کا اعلان کر دیا ہے ہر گزرتے دن کے ساتھ یوکرینی فوج کا روسی فوج سے جیتنا مشکل ہوتا جا رہا ہے باخموت پر روسی فوج کے حملے اب بھی جاری ہیں جس سے باخموت شہر کا نقشہ ہی بگڑ چکا ہے صرف باخموت میں ہی نہیں بلکہ یوکرین کے ساٹھ سے زیادہ شہر اس وقت کھنڈر بن چکے ہیں ۔
تبصرے