حجاب نہ پہننے پر 2 مشہور اداکاراؤں کے خلاف مقدمہ درج
- 26, اپریل , 2023
نیوزٹوڈے: ایرانی دو مشہور اداکاراؤں پر فرد جرم عائد کردیا گیا۔ انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ایرانی اداکاراؤں جن کا نام کتایون ریاحی اور پانتہ آبہرام ہے، ان پر لباس کی خلاف ورزی کرنے پر بھی رپورٹ درج ہوئی ہے۔ ایرانی پولیس کے مطابق ، دونوں اداکاراؤں پر مقدمہ درج کر کےعدلیہ کو سونپ دیا گیا ہے۔ ایرانی اداکارہ کو۔ دونوں اداکارہ کو سزا کی صورت میں قید ہوسکتی ہے۔ کچھ ہفتے پہلے، اداکارہ نے فلم کی اسکریننگ کے دوران حجاب کے بغیر تصویر لے کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دی تھی جس کے بعد تصاویر وائرل ہوئی اور سامنے آگئی۔
عائشہ ظفر
تبصرے