سوڈان میں جاری جنگ کی اصل وجہ امریکہ اور نیٹو کی روس کے خلاف سازش
- 27, اپریل , 2023
اب تک افریقہ کے مسلمان ملک سوڈان میں جنگ کی وجہ دو جرنیلوں کی مخالفت کو مانا جا رہا تھا جس میں ایک سرکاری فوج کا جنرل اور ایک نیم سرکاری فوج کا جنرل شامل تھا لیکن جنگ جیسے جیسے طویل اور بھیانک ہوتی جا رہی ہے تو اس جنگ سے متعلق کئی گرہیں کھلنے لگی ہیں کہ ایسے وقت میں جب نیٹو اور یورپ کے ملک یوکرین جنگ میں روس پر پابندیاں لگانے کے باوجود روس کو کمزور نہ کر پاۓ تو انہوں نے سوڈان میں جنگ کی چنگاری سلگا دی کیونکہ سوڈان کو سونے کے خزانے کا بادشاہ مانا جاتا ہے سوڈان میں سونے کی بری بڑی کانیں موجود ہیں اور سوڈان کو ولادیمیر پیوٹن کی تجوری کہا جاتا ہے ۔
سوڈان میں موجود سونے کی کانوں سے متعلق روس اور سوڈان کے درمیان یہ سمجھوتہ ہو چکا ہے کہ روس سوڈان میں سونے کی پیداوار کو بڑھاۓ گا روس اور سوڈان کے درمیان 2017 میں یہ سمجھوتہ طے پایا تھا جس پر عمل کرتے ہوۓ 2021 میں روس نے سوڈان کی کانوں سے 100ٹن سے زیادہ سونا نکالا تھا سوڈان کی کانوں سے نکلنے والے سونے کا ٪70 حصہ روس کو ملتا ہے یہی وجہ ہے کہ امریکہ اور یورپی ملکوں نے روس کو کمزور کرنے کیلیے ایک اور داؤ چلا ہے تاکہ سوڈان میں جنگ چھڑوا کر روس کو معاشی طور پر کمزور کیا جا سکے اور اب روس کی ویگنر فوج سوڈان میں جنگ کیلیے پہنچ چکی ہے جو کہ سوڈان کی فوج کے ساتھ مل کر امریکہ اور نیٹو کی سازش کو ناکام بنانے میں لگی ہوئی ہے ۔
تبصرے