پولینڈ نے روس یوکرین جنگ کا ذمہ دار جرمنی کو ٹھہرا دیا
- 27, اپریل , 2023
روس کو ہرانے کیلیے پچھلے چودہ ماہ میں یوکرین میں دل کھول کر پیسہ اور ہتھیار لٹانے والے نیٹو ملکوں میں ہی اختلافات بڑھنے لگے ہیں جنگ کے دوران جب یہ معاملہ زیر بحث لایا گیا تھا کہ یوکرین کو نیٹو میں شامل کیا جاۓ یا نہیں اس وقت جرمنی نے ہی کہا تھا کہ اس وقت یوکرین کو نیٹو میں شامل کرنا مناسب نہیں اب بگڑتے حالات سے تنگ آتے پولینڈ نے جرمنی پر تنقید کرتے ہوۓ کہا ہے کہ اگر جرمنی نے یوکرین کو نیٹو میں شامل کرنے پر ضد نہ کی ہوتی تو آج یوکرین تباہ نہ ہوا ہوتا پولینڈ نے جرمنی سے سوال کرتے ہوۓ پوچھا ہے کہ جرمنی ہی بتا دے کہ یوکرین کو نیٹو میں شامل کرنے کا مناسب وقت کب آۓ گا جنگ کے کتنے سالوں بعد یوکرین کو نیٹو میں شامل کرنے کا مناسب وقت آۓ گا ۔
پولینڈ نے جرمنی پر الزام لگاتے ہوۓ کہا ہے کہ جرمنی جیسے ملک ہی یوکرین کو نیٹو کا رکن بنانے کے خلاف ہیں اگر یہ مخالفت نہ کرتے تو آج یوکرین نیٹو کا رکن ہوتا اور روس یوکرین پر حملے کی ہمت کبھی نہ کرتا پولینڈ آگ بگولہ اس لیے ہےکیونکہ وہ یوکرین کا پڑوسی ملک ہے اور یوکرین جنگ کے سب سے زیادہ برے اثرات پولینڈ پر پڑے ہیں اور پولینڈ کو یہ خطرہ بھی ہے کہ اگر روس جنگ جیت گیا تو روس سب سے پہلے پولینڈ سے ہی اپنا حساب برابر کرے گا اسی لیے پولینڈ یہ چاہتا ہے کہ یوکرین ہر حال میں یہ جنگ جیتے ۔
تبصرے