ترک حکومت کا اپنی عوام کو مفت گیس دینے کا فیصلہ

نیوزٹوڈے: ترک صدر طیب اردگان نے اعلان کیا ہے کہ حکومت رہائشی استعمال کے لیے ماہانہ 25 کیوبک میٹر تک قدرتی گیس مفت فراہم کرے گی۔ ترکی کی پہلی آف شور گیس کی دریافت ترکی کے صوبے زونگولڈک کے قریب بحیرہ اسود کے ذخائر میں ہوئی ہے۔ جس کے بعد ایردوان نے خطاب کیا کہ تمام رہائشی اگلے مہینے تک لامحدود گیس استعمال کر سکتے ہیں۔ اس کے بعد انہوں نے مزید کہا کہ ایک سال تک گھریلو باتھ رومز اور کچن میں استعمال ہونے والی گیس بھی تقریباً 25 کیوبک میٹر ماہانہ کی شرح سے مفت فراہم کی جائے گی۔ 14 مئی کو ہونے والے صدارتی اور قانون سازی کے انتخابات سے پہلے، انقرہ پہلی بحیرہ اسود گیس کو رہائشی علاقوں تک پہنچانے کا ارادہ رکھتا ہے، جس سے اردگان کی مقبولیت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+