یوکرین جنگ میں 70 سال کے پیوٹن نے 45 سال کے زیلینسکی اور80 سال کے بائیڈن کو ناکوں چنے چبوا دیے
- 28, اپریل , 2023
روس ، یوکرین جنگ کے چودہ مہینوں میں روس نے یوکرین کی آدھی فوج کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے یوکرین کے توپوں اور ٹینکوں کو تباہ کر دیا ہے اس جنگ کے ذریعے 70 سال کے پیوٹن نے دنیا کو یہ دکھا دیا ہے کہ 45 سال کے زیلینسکی اور 80 سال کے بائیڈن جتنی مرضی کوشش کر لیں روس سے جیت پانا ان کیلیے ناممکن ہے پیوٹن کے حملوں نے اس جنگ کو یک طرفہ بنا دیا ہے زیلینسکی کو یہ سمجھ نہیں آ رہا کہ وہ روس کے حملوں کا جواب دیں یا روس کے حملوں سے تباہ ہوتے علاقوں کو بچائیں روس اس وقت یوکرین پر پانچ اطراف سے حملے کر رہا ہے روس نے مشرقی یوکرین کا قلعہ کہلاۓ جانے والے باخموت کو پچھلے 9 ماہ سے جاری حملوں سے کھنڈر بنا دیا ہے اور اب یہ بھی دعوٰی کیا جا رہا ہے کہ باخموت کے ٪90 علاقے پر روس قبضہ کر چکا ہے ۔
روس کی اس بڑی کامیابی میں ایران کے ہتھیاروں کا بڑا کردار ہے بھاری تعداد میں ایران کے گولے ، توپیں اور ڈرونز روس پہنچ چکے ہیں یورپی میڈیا کی ان خبروں نے امریکہ اور یوکرین کے ہوش اڑا رکھے ہیں امریکی میڈیا نے یہ دعوٰی بھی کیا ہے کہ امریکہ کو ہرانے کیلیے ایران روس کے ساتھ میدان جنگ میں اتر چکا ہے بحیرہ کیپسئن کے راستے ایران ہتھیاروں سے لیس جہاز روس بھیج رہا ہے اس سے پہلے ہی ایران کے ڈرونز سے یوکرین کے ٪45 راکٹ ، توپیں اور ٹینک تباہ ہو چکے ہیں اور اب ایران کے نۓ ہتھیار کئی گنا زیادہ تباہی مچائیں گے ۔
تبصرے