رجب طیب اردگان نے اپنی صحت کے متعلق تمام افواہیں رد کرتے ہوۓ خرابی صحت کی اصل وجہ بتا دی

     ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کی ایک ٹی وی چینل کو انٹر ویو دیتے ہوۓ اچانک طبیعت خراب ہو گئی چونکہ یہ ٹی وی  پروگرام براہ راست چل رہا تھااس لیے انٹر ویو ادھورا چھوڑ نے پر طرح طرح کے سوال اٹھنے لگے جس میں رجب طیب اردگان کی طبیعت کی خرابی کی وجہ انہیں کوئی زہر آور چیز کا استعمال بھی بتایا جانے لگا ان کا ٹی وی چینل کو دیا جانے والا انٹر ویو 90 منٹ دیر سے شروع ہوا تھا انٹرویو شروع ہونے کے تقریبآ10 منت بعد ہی سوال جواب کے دوران وقفہ کے بہانے سے انٹرویو روک دیا گیاجیسے ہی انٹر ویو رکا تو انٹرویو لینے والے میزبان اپنی کرسی سے اٹھ کھڑے ہوۓ تقریبًا پندرہ منٹ کے لمبے وقفے کے بعد رجب طیب اردگان منظر عام پر آۓ انہوں نے انٹرویو روکنے پر معافی مانگتے ہوۓ کہا ۔

    کہ لگاتار دو دن کام میں میں مصروف رہنے کی وجہ سے ان کی طبیعت خراب ہو گئی ایسا نہ سمجھیں کہ انٹر ویو روک دیا گیا ہے بلکہ وعدہ کے مطابق میں لوٹ آیا انہوں نے سامعین و ناظرین  سے معافی مانگتے ہوۓ میزبان کے چند سوالوں کے جواب دیے دوران گفتگو ان کا چہرہ تھکا ہوا اور آنکھیں سوجی ہوئی لگ رہی تھیں ان کے چہرے اور آواز سے صاف لگ رہا تھا کہ وہ بیمار ہیں پچھلے 20 سال سے ترکی کی صدارت سنبھالنے والے 69 سالہ رجب طیب اردگان مئی میں ہونے والے چناؤ میں حصہ لینے کی تیاری کر رہے تھے کام کے بوجھ کے باعث وہ پیٹ کے عارضہ مین مبتلا ہو گۓڈاکٹر نے انہیں چند روز گھر پر آرام کرنے کی ہدایت کی ہے  ۔

    

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+