ایران نے آبناۓ عمان میں امریکہ کے خام تیل کے بحری جہاز کو اپنے قبضے میں لے لیا
- 29, اپریل , 2023
ایران اور امریکہ کے درمیان بہت بڑی جنگ کے آثار نظر آنے لگے ہیں یہ دونوں ملک کبھی بھی ایک دوسرے کے دوست نہیں رہے لیکن اب ان دونوں ملکوں کے درمیان حالات اس لیے زیادہ کشیدہ ہو چکے ہیں کیونکہ ایران نے امریکہ کی طرف خام تیل لے کر جاتے ہوۓ ایک بحری جہاز کو بحیرہ عمان میں روک لیا ہے اور اپنے قبضے میں کر لیا ہے جس پر امریکہ نے فوری طور پر جہاز کی رہائی کا حکم دیا ہے ایران نے یہ اس لیے کیا ہے کیونکہ اسی ہفتے امریکہ ،برطانیہ اور یورپی یونین نے ایران کی آئی آر جی سی یعنی اسلامک سپاہ پاسداران انقلاب پر لگائی گئی پابندیاں سخت کر دی ہیں اور ایران کے ایٹمی پروگرام پر بھی امریکہ بہت سختی دکھا رہا ہے اور ایٹمی پروگرام روکنے کی کوشش کر رہا ہے امریکہ کے ان اقدام کا جواب دیتے ہوۓ ایران کی سمندری فوج نے بھی امریکہ کو اپنی طاقت دکھا دی ۔
جب ایران نے عراق سے امریکہ جاتے ہوۓ بحری جہاز کو ضبط کر لیا تو اس پر امریکہ بھڑک گیا ہے اور بائیڈن نے کہا ہے کہ ایران نے ایسا پہلی مرتبہ نہیں کیا بلکہ پچھلے دو سالوں میں ایران اس سے پہلے چار کمرشل جہازوں کو پکڑ چکا ہے اس لیے اب اسے باز آ جانا چاہیے لیکن ایران کی سمندری فوج نے یہ دعوٰی کیا ہے کہ یہ جہاز ایران کی کشتی کو ٹکر مار کر فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا اس جہاز نے کشتی کو ایسی ٹکر ماری ہے کہ ٹکر سے کشتی میں موجود کئی افراد زخمی ہو گۓ ہیں اور دو افراد پانی میں گر کر لاپتہ ہو گۓ ہیں ۔
تبصرے