سوڈان میں پھنسے پاکستانیوں کو با حفاظت وطن واپس لانے کیلیے پاک فضائیہ نے کام شروع کر دیا

 

    سوڈان میں پچھلے دو ہفتوں سے جاری خانہ جنگی کے باعث وہاں پھنسے پاکستان اور دوسرے ملکوں کے رہائش پزیر لوگوں کے انخلاء  کا کام جاری ہے اس کام کیلیے پاکستان کی فضائی فوج کے ایئر بس اور سی 130 طیارے سوڈان سے جدہ کے راستے پاکستانیوں کو بحفاظت وطن پہنچانے کے عمل میں مصروف ہیں پاکستان کا دوسرا طیارہ 149 مسافروں کو لے کر جدہ سے کراچی پہنج گیا ہے وزیر اعظم شہباز شریف کی راۓ پر پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے پاک فضائیہ کو سوڈان میں پھنسے پاکستانیوں کے انخلاء کے احکامات جاری کیے ہیں پاک فضائیہ ،وزارت خارجہ سوڈان اور سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانوں کے ساتھ مل کر سوڈان میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں ایک روز پہلے ہی سعودی عرب کا ایک بحری بیڑہ 198  افراد  کو لے کر جدہ پہنچا تھا جس میں پاکستانی بھی شامل تھے جدہ ایئر پورٹ پر پاکستان کے کونسلر جنرل خالد محمود اور دیگر افسران نے اپنے ہم وطنوں کا بہت اچھا استقبال کیا جدہ سے ان افراد کو پاکستان  بحفاظت پہنچانے میں  پاک فضائیہ کا اہم کردار ہے 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+