روس نے آج رات یوکرین کے مخلف شہروں پر 18 میزائلیں گرائیں

یوکرین کے کئی علاقوں پر ہوائی حملے

نیوزٹوڈے: روس نے آج رات یوکرین کے کئی علاقوں پر ہوائی حملے کرکے یوکرین کو ایک مرتبہ پھر دہلا دیا ہے یوکرین کے مشرق سے لے کر مغرب اور جنوب تک روسی فوج نے یوکرین کے کئی شہروں کو ایک ساتھ نشانہ بنایا ہے یوکرین کے شمال میں روسی فوج نے کیو , نیپرو اور خیر سون سمیت کئی شہروں پر کروز میزائلیں برسائیں یوکرینی فوج نے دعوٰی کیا ہے کہ روسی فوج نے اس کے مختلف شہروں پر 18 کروز میزائلیں گرائیں تین روز میں روسی فوج کا یوکرین پردو سرا بڑا حملہ ہے اور ان دونوں حملوں میں کیو کو نشانہ بنایا گیا ہے روس اب اس جنگ کو اختتام تک پہنچانا چاہتا ہے جبکہ زیلینسکی پچھلے پانچ مہینوں سےروس کے قبضے سے یوکرین کے علاقوں کو چھڑانے کی تیاری کر رہا تھا اس سے پہلے کہ زیلینسکی اپنے منصوبے پر عمل کرتا روسی فوج نے یوکرین پر فائنل حملے شروع کر دیے ۔

اب روس کا مقصد یوکرین کے ہتھیاروں کو تباہ کرنا ہے اس لیے روسی فوج نے یوکرین کے ان ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے جہاں یوکرین نے ہتھیار جمع کر رکھے تھے خیرسون اور کیو پر روسی فوج کے حملوں کے بعد تین گھنٹوں تک جنگ کے سائرن بجتے رہے جس سے وہاں کے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا حالانکہ زیلینسکی کو امریکہ نے پیٹریاٹ میزائل اور دوسرے کئی خطرناک ہتھیار دے رکھے ہیں لیکن پھر بھی یوکرینی فوج روس کے حملوں کو روک نہیں پا رہی کریمیا میں تیل کے ڈپو پر ہونے والے حملے کے بعد روسی فوج نے یوکرین کو دھماکوں سے دہلا دیا لوہانسک میں بھی روسی فوج نے یوکرین کے 450 سے زیادہ فوجیوں کو مارنے کا دعوٰی کیا ہے جنگ کے میدان میں ایک ساتھ اتنی تعداد میں فوجیوں کا مرنا بھی بہت بڑی شکست ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+