آئی ایس آئ ایس کے لیڈر ابو حسین القریشی شام میں ہلاک ترکی کی خفیہ ایجنسی کا دعوٰی
- 02, مئی , 2023
نیوزٹوڈے: شام میں آئی ایس آئ ایس کے لیڈر ابو حسین القریشی کو ترکی کی انٹیلیجینس ایجنسی نے ہلاک کرنے کا دعوٰی کیا ہے ترکی کی یہ خفیہ ایجنسی کافی عرصے سے القریشی کی تلاش میں تھی بغدادی کی وفات کے بعد 2019 سے ابو حسین القریشی نے آئی ایس آئ ایس کی باگ ڈور سنبھال رکھی تھی یہ بھی کہا جاتا ہے کہ القریشی بغدادی کا بھائی تھا 2008 میں القریشی امریکی فوج کے ہتھے بھی چڑھ گیا تھا لیکن پوچھ گچھ کے دوران القریشی یہی تکرار کرتا رہا کہ وہ آئی ایس آئ ایس میں شامل نہیں اسلیے امریکہ نے کچھ عرصہ جیل میں رکھنے کے بعد اسے رہا کر دیا تھا آئی ایس آئ ایس کو القائدہ ہی کی ایک شاخ مانا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ امریکہ بھی اس جماعت کو کچلنے کی کوشش کرتا رہتا ہے ۔
اور چونکہ ابو حسین القریشی نے اس جماعت کی کمان سنبھالتے ہی ترکی کو کئی بار نشانہ بنایا ان حملوں میں ترکی کے کئی لوگ مارے گۓ اس لیے ترکی نے اپنی کئی خفیہ ایجنسیاں القریشی کی تلاش میں لگا دیں اور شام میں القریشی کی موجودگی کی خبر ملتے ہی ترکی کی خفیہ جماعت نے رات کے اندھیرے میں ترکی کی سرحد کے قریب ہی شام کے ایک علاقے پر بموں کی بارش برسا دی جہاں انہیں ایک بڑے مکان میں القریشی کے چھپے ہونے کی خبر مل چکی تھی اس حملے میں وہ مکان کھنڈر بن گیا اور ترکی نے القریشی کی ہلاکت کا دعوٰی بھی کر دیا آئی ایس آئ ایس کی طرف سے ترکی کے ان دعووں کے متعلق ابھی تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا
تبصرے