مسلمانوں پر تشدد کے باعث امریکی کمیشن کا بھارت کو بلیک لسٹ کرنے کا مطالبہ

امریکی کمیشن

نیوزٹوڈے: امریکی کمیشن نے بھارت کے شدت پسند رویہ کے حوالے سے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بھارت کو بلیک لسٹ کیا جائے۔ پینل نے اپیل کی کہ مودی کے دور میں بھارت میں اقلیتوں کے حقوق کے ساتھ کافی خراب رویہ رہا ہےاور انتہا پسند کے خلاف کوئی بھی ایکشن نہیں لیا جاتا۔ کشمیر کے حال سے انازہ لگا یا جا سکتا ہے، کہ مودی کے دور میں مسلمانوں کے ساتھ کس طرح ظلم کے پہاڑ توڑے گئے ہے۔ بھارت کے اندر، مسلمانوں کے گھروں اور ان کی مسجدوں کو مسمار کیا جاتا رہا ہے۔ نہ مسلمان بلکہ، عیسائیوں کے ساتھ بھی انتہا پسندوں کا رویہ بد ترین ہے۔ بھارت کے حلاف یہ مطالبہ پہلی بار نہیں کیا گیا، اس سے پہلے بھی تین بار کمپیشن میں اس کے خلاف بات ہو چکی ہے۔

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+