کسی سے ڈرنے والے نہیں اپنی من مانی کریں گے جنوبی کوریا اور امریکہ کے نۓ سمجھوتے کے بعد کم یو جانگ کا بیان

کم جانگ

نیوزٹوڈے: امریکہ اور جنوبی کوریا کی مارچ میں ہونے والی جنگی مشقوں نے شمالی کوریا کو اتنا بھڑکا دیا کہ کم جانگ اون نے پچھلے تین مہینوں میں کئی میزائلوں کے ٹیسٹ کیے لیکن ان کا غصہ پھر بھی کم نہ ہوا مارچ میں کم جانگ نے اپنی سب سے خطرناک میزائل کا ٹیسٹ کرنے کا دعوٰی کیا تھا کیونکہ یہ ایسی میزائل تھی جس میں ایندھن مائع شکل میں نہیں بلکہ ٹھوس شکل میں استعمال کیا گیا تھا اور اس کی اڑان 1000 کلو میٹر تک تھی اس کے بعد کم جانگ نے زیر آب نیو کلیئر ڈرونز کے ٹیسٹ بھی کیے یہ ڈرونز اتنے خطرناک ہیں کہ اگر انہیں سمندر میں چھوڑا جاۓ تو سمندر میں سونامی آجاۓکم جانگ نے ایک سال کے دوران سو سے زیادہ میزائلوں کے ٹیسٹ کیے ۔

کم کے یہ جنگی ہتھیار امریکہ اور جنوبی کوریا کیلیے خطرے کی گھنٹی ہیں کم جانگ کے ان خطرناک جنگی منصوبوں سے گھبراۓجنوبی کوریا کے صدر امریکہ پہنچ گۓ جہاں انہوں نے بائیڈن سے کوریا کے سمندر میں خطرناک ہتھیاروں کی تعیناتی کا سمجھوتہ کیا ہے جنوبی کوریا اور امریکہ کے اس سمجھوتے کے بعد کم جانگ اور اس کی بہن کم یو جانگ بپھر گۓ کم جانگ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بائیڈن اب بوڑھے ہو چکے ہیں اور ان کے فیصلے بھی درست نہیں ہوتے بائڈن اب امریکہ کی حکومت سنبھالنے کے قابل بھی نہیں رہے انہوں نے شمالی کوریا کے حوالے سے بھی بہت بے تکا اور غیر ذمہ درانہ بیان دیا ہے کم یوجانگ نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ امریکہ یا جنوبی کوریا کی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+