سوئیڈن میں دنیا کا پہلا الیکٹریکل موٹر وے کی پیشکش
- 03, مئی , 2023
نیوزٹوڈے: سوئیڈن نے ایک نئی برقی پیمانے کا آغاز کیا ہے۔ حال ہی میں اس نے الیکٹریکل موٹروے بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کی مدد سے گاڑیوں کو آسانی سے چارج کیا جا سکے گا۔ یہ موٹروے کم از کم اکیس کلو میٹر تک بنائی جائے گی جو اویبرو اور ہالزبرگ کو آپس میں ملاتا ہے۔ یہ پروجیکٹ کچھ ماہ قبل ، یورپی یونین کی طرف سے کیا گیا تھا جس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ، 2035 تک ہر فروخت ہونے والی گاڑی کو صفر کاربن اخراج والی ہونی چاہیے۔
ٹرانسپورٹ انتظامیہ نے بھی کہا ہے کہ، الیکٹریکل موٹر وے کے لیے گاڑیوں کا کاربن فری ہونا ضروری ہے۔ میڈیا کے مطابق، یہ پروجیکٹ 2025 کو احتتام میں پہنچے گا۔ اس کو تین طریقوں سے مکمل کیا جائے گا، پہلا یہ کہ کیٹینری سسٹم، دوسرا کنڈکٹِیو اورتیسرا انڈکٹِیو سسٹم۔
عائشہ ظفر
تبصرے